مسلم کی جائیداد میں سے کسی غیرمسلم کو حصہ نہیں دیا جاسکتا،عدالت

03:23 PM, 28 Dec, 2024

ویب ڈیسک: مسلم کی جائیداد میں سے غیر مسلم کو حصہ دینے کے قانونی نکتہ پر لاہورہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ مسلم کی جائیداد میں سے کسی غیرمسلم کو حصہ نہیں دیا جاسکتا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال چودھری نے ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ دیا ہے۔

ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا اور اس کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی غیر مسلم کسی مسلم کی جائیداد میں حصہ کا حق دار نہیں ہے۔ 

گوجرہ کے وفات پانے والے شخص کی 83 کنال اراضی اس کے بچوں میں تقسیم کی گئی۔ پوتے نے اراضی کے انتقال اور اس میں غیر مسلم چچا کو حصہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا۔

ماتحت عدالت نے چچا کے احمدی ہونے کی وجہ سے پوتے کے حق میں فیصلہ دیا۔ اس فیصلے کو چچا نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور اپیل دائر کی۔ عدالت نے اپیل مسترد کردی۔

مزیدخبریں