کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق

05:09 AM, 28 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے مہلک وار جاری ہیں۔ جان لیوا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 23 جانیں نگل لیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 860 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 176 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں اس وقت ایکٹو کیسزکی تعداد 21 ہزار 836 ہے جبکہ 5 لاکھ 45 ہزار 277 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں