کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ایکشن ہو گا

07:27 AM, 28 Feb, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) پمز ہسپتال اسلام آباد نے کورونا ویکیسن نہ لگوانے کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی۔

پمز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کے باوجود ہیلتھ ورکرز ویکسین نہیں لگوارہے، رجسٹرڈ اسٹاف جلد ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرے، بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں۔

مزیدخبریں