ایم کیو ایم کی پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت سے معذرت

07:35 AM, 28 Feb, 2021

احمد علی

کراچی(پبلک نیوز) ایم کیو ایم نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی۔

سینٹ انتخابات سے قبل سندھ میں ڈرامائی موڑ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے ظہرانے میں شرکت کی حامی بھری تھی تاہم اسد عمر اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے انتظار کے باوجود ایم کیو ایم وفد نہ پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد کے انکار کے بعد اب کھانے پر ان کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جی ڈی اے کے اراکین مشیر جہازرانی محمود مولوی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ سینٹ انتخابات سے قبل آج کی ملاقات کو بہت اہم قرار دیا جا رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد کے انکار کے بعد اب کھانے پر ان کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں