لاہور(پبلک نیوز) ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی بن گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے خیبرپخوتنخواہ اور وفاق میں بھی پی ڈی ایم کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی وفاق کی نشست کے لیے بھی پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کرے گی۔
یاد رہے کہ ایوان بالا کی 48 نشتوں پر انتخاب کے لیے ووٹنگ 3 مارچ کو ہو گی۔ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور حزب اختلاف کی جماعتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔