کراچی: پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

09:43 AM, 28 Feb, 2021

احمد علی

کراچی(پبلک نیوز) سندھ رینجرز نے پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق 18 فروری کو ملزمان نے اہلکار شیراز کو کال کر کے پختون چوک پر بلایا اورفائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان پولیس اہلکار کے قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں