پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

11:38 AM, 28 Feb, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھر روک دیا۔ اضافے کی سمری مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کے قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی۔

مزیدخبریں