ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا

05:37 PM, 28 Feb, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز)پیپلز پارٹی کی طرف سے ایم کیو ایم کے حق میں امیدوار دستبردار کرنے کی پیشکش پر مشاورت کیلئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کسی بھی نتیجہ پر نہ پہنچ سکی۔ اکثریت سے پیپلز پارٹی کی پیشکش کی مخالفت کر دی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جہاں پر پیپلز پارٹی کی طرف سے ایم کیو ایم کو سینٹ الیکشن میں امیدوار دستبردار کر کے حمایت کرنے کی پیشکش پر مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رہنماؤں کی اکثریت سے پیپلز پارٹی کی طرف سے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پارٹی کیساتھ اتحاد سے الگ ہونا بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی کا اجلاس کسی بھی نتیجہ پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا اور اب ایک بار پھر ایم کیو کے رہنما رابطہ کمیٹی کے ایک اور اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کرتے کی کوشش کریں گے۔آج رات گئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا ایک اور اجلاس ہو گا جس میں کسی نتیجہ پر پہنچنے کی کوشش کی جائیگی۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی تھی کہ اگر وہ سینٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلا نی کو ووٹ دیگی تو پیپلز پارٹی سندھ سے دو نشستیں ایم کیو ایم کے حوالے کر دیگی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار دستبردار ہو جائیں گے۔مزید برآں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ایک با ر پھر ایم کیو ایم کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے۔
مزیدخبریں