اپوزیشن کے درمیان ابھی صرف رابطے ہو رہے ہیں، لیاقت بلوچ

11:07 AM, 28 Feb, 2022

Rana Shahzad

لاہور: رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی، ابھی تک اپوزیشن فائنل اسٹروک کھیلنے کی پوزیشن میں نہیں آئی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا ابھی تک اپوزیشن فیصلہ کن صورتحال میں داخل نہیں ہوئی، آئندہ بھی مسلم لیگ ق کے ساتھ رابطہ جاری رہے گا، ہم نے کہا کہ عام آدمی کے حالات اس وقت بہت خراب ہیں، جمہوریت کا یہ حسن ہے کہ معاملات نہ چل رہے ہوں تو نئے انتخابات ہونے چاہیں۔

لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کے محاذ پر کھڑی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں خود ملک میں افراتفری پھیلا رہی ہیں، ایسی صورتحال میں ہی سیاسی حادثات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا پرویز الہی ملاقات میں اس لیے نہیں آئے کیونکہ ان کو ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا۔

مزیدخبریں