وزیراعظم اسمبلی توڑیں ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں،بلاول بھٹو

11:58 AM, 28 Feb, 2022

Rana Shahzad

حیدرآباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اسمبلی توڑیں ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھائیں گے، وقت آ گیا ہے کہ سلیکٹڈ کو گھر بھیج دیں، ہم غریب کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں.

حیدر آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حیدرآباد والوں سے پوچھتاہوں تبدیلی پسند آئی، وقت آگیاہے اب نااہل حکومت کو گھر بھیجاجائے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں.

بلاول بھٹو نے کہا کہ حیدرآباد کے لوگو ں نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے آپ کی مدد درکار ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنےوالی جماعت صرف پیپلزپارٹی ہے، پیپلزپارٹی کسان کے لیے لڑ رہی ہے.

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہا ہم نے طلبہ یونین کو بحال کیا، ہم نے پہلے بھی مزدوروں کو حقوق دیئے اب بھی دینگے، عوام کے ساتھ ناانصافی پر پیپلزپارٹی ہر فورم پر لڑے گی، وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ کو گھر بھیج دیں، کٹھ پتلی نے گھبرانا شروع کردیا ہے، ہم نے یونین بحال کرکے نوجوانوں کا انکا حق دلوایا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ غربت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، سندھ کے گیس پر ڈاکہ تونے مارا ہے، مزدوروں کے حق کا فیصلہ عدالتوں میں چیلنج ہو رہا ہے، کہتے ہیں آصف زرداری اور عمران خان کے دور کا مقابلہ کریں، آصف زرداری نے این ایف سی ایوارڈ دیا .

انہوں نے کہا وزیر اعظم سمجھتا ہے کہ وہ پی پی کا مقابلہ کرسکتا ہے تو اعلان کرے ، تو نے اگر کچھ کیا تو صرف ظلم کیا ہے، اسمبلی توڑ دیں ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں.

مزیدخبریں