روس یوکرین جنگ:یوکرینی صدر کی اہلیہ بھی میدان میں آ گئیں‌

02:30 PM, 28 Feb, 2022

Rana Shahzad

روس یوکرین جنگ: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی (Volodymyr Zelensky) روسی بمباری کے درمیان مسلسل اپنے ملک کی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے فوجیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں بلکہ اپنے ملک کے شہریوں کو روس کے خلاف جنگ میں جانے کی ترغیب بھی دے رہے ہیں۔

امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک نے زیلنسکی اور ان کے خاندان کی زندگی کو لاحق خطرات پر بات کی ہے. لیکن انہوں نے ملک چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے روس کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔ زیلنسکی کی اہلیہ اولینا زیلنسکا نے بھی ان کے فیصلے کی مکمل حمایت کی ہے۔ اولینا نے ملک چھوڑنے کی تجاویز کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے شوہر کے ساتھ یوکرین میں رہیں گی اور روس کے خلاف لڑیں گی۔

اولینا زیلنسکا نے انسٹاگرام پر ایک شاندار پوسٹ لکھا، 'میرے پیارے یوکرائنی لوگو! میں آج آپ سب کو دیکھ رہی ہوں۔ میں ٹی وی پر، سڑکوں پر، انٹرنیٹ پر سب کو دیکھتی ہوں۔ میں آپ کی پوسٹس اور ویڈیوز دیکھتی ہوں۔ مجھے آپ کے ساتھ اس ملک میں رہنے پر فخر ہے!'

اولینا نے پوسٹ میں کہا، 'اور آج مجھے گھبراہٹ نہیں ہے اور نہ ہی میں غمزدہ ہوں گی، میں پرسکون اور پراعتماد رہوں گی۔ میرے بچے مجھے دیکھ رہے ہیں۔ میں اس کے ساتھ، اپنے شوہر کے ساتھ رہوں گی۔ اور عوام کے ساتھ بھی.'

واضح رہے کہ ولادیمیر زیلنسکی اور اولینا زیلنسکا کی شادی 2003 میں ہوئی تھی۔ دونوں کے دو بچے ہیں۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے وہ اپنے شوہر کی حمایت میں سوشل میڈیا پر اپنے ملک کے لوگوں سے مسلسل رابطہ کر رہی ہیں۔

یوکرین کی خاتون اول اولینا 1978 میں کریوی ریح میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے فن تعمیر کا کورس کیا لیکن بعد میں لکھنے کو اپنا پیشہ بنا لیا۔ وہ اسٹوڈیو Kvartal 95 نامی پروڈکشن ہاؤس کی شریک بانی ہیں۔ انہیں ملک میں نشر ہونے والے بہت سے شوز اور فلمیں لکھنے کا سہرا جاتا ہے۔

بتادیں کہ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'دشمن نے مجھے پہلے نمبر پر نشانہ بنایا ہے۔ میرا خاندان دوسرا ا ہدف ہے۔ وہ سربراہ مملکت کو تباہ کر کے یوکرین کو سیاسی طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ میں دارالحکومت میں رہوں گا۔ میرا خاندان بھی یوکرین میں ہے۔ ہم یوکرین سے کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ ہم آخری دم تک یوکرین کے لیے لڑیں گے۔ زیلنسکی کے اس رویے کی دنیا میں کافی تعریف کی جا رہی ہے۔ انہیں یوکرین کا ہیرو قرار دیا جا رہا ہے . ولڈیمیر زیلینسکی تاہم یوکرین پر مسلسل بمباری کے پیش نظر وہ روس سے بار بار حملے بند کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں