وزیراعظم کا پٹرول، ڈیزل 10 روپے سستا کرنے کا اعلان
02:46 PM, 28 Feb, 2022
وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان ۔پٹرول اور ڈیزل 10روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5روپے کمی کر دی گئی ۔اگلے 4ماہ قیمتیں برقرار رہیں گی اور کوئی اضافہ نہیں ہوگا. اپنے اہم خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے گریجوایٹس کے لیے 30ہزار روپے انٹرن شپس کا اعلان بھی کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور کسانوں کو 460ارب روپے کے بلا سود قرضے ملیں گے . قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے کاروبار کی شروعات پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔ احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم 12ہزار سے بڑھا کر 14ہزار روپے کر دی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والدین غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے، میں ایک آزاد ملک میں پیداہوا، ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزادہو، نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیناغلط تھا۔انہوں نے کہاکوروناوباکےدوران عوام کوریلیف دیا، کوروناجیسی وبا100سال میں ایک بارآتی ہے، کوروناکی وجہ سےپوری دنیاکی معیشت متاثرہوئی، ہمیں ورثےمیں تاریخی بجٹ خسارہ ملا. وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے نام پر بلیک میل کیاجارہاہے، کہا جارہاہے کہ آزادی صحافت پر پابندی لگائی جارہی ہے، ایک صحافی نے لکھا کہ عمران خان کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی، مراد سعید بھی انگلینڈ میں کیس کرنے کا سوچ رہےہیں، اچھےصحافی پیکاقانون سےخوش ہوں گےکہ جعلی خبروں کاخاتمہ ہو، ایک وزیرکےخلاف خاتون نےلکھااسےانگلینڈسےانصاف ملا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک صحافی نےمیری ذات سےمتعلق گفتگوکی جس پرمیں عدالت گیا،تین سال ہوگئےوزیراعظم کوانصاف نہیں ملا، 94ہزارکیسزمیں صرف32کیسزکافیصلہ ہواہے.