انٹر بینک میں ڈالر 260 روپے کا ہو گیا

06:08 AM, 28 Feb, 2023

احمد علی
امریکی ڈالر کبھی اوپر جاتا ہے اور کبھی اس کی پرواز نیچے آجاتی ہے ، اس عدم استحکام کے باوجود بھی پاکستانی روپیہ اپنی قدر بہتر نہیں کر سکا ہے ۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مہنگا ہوا ہے ۔انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد اب 260 روپے کا ہو گیا ہے۔گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 37 پوائنٹس سے کم ہونے کے بعد 40 ہزار 747 پر آ گیا ہے ۔ گذشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 784 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔
مزیدخبریں