پیٹرول مہنگا ہونے پر دُلہا دُلہن نے گدھا گاڑی پر انٹری دیکر حیران کر دیا
08:49 AM, 28 Feb, 2023
بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے ہر طبقے کو ہی پریشان کر رکھا ہے اور ایسے ماحول میں ایک جوڑے نے شادی پر اپنی ٹرانسپورٹ کا ایسا انتظام کیا کہ جسے دیکھنے والے کوگ حیران ہی رہ گئے ۔ حال ہی میں فوٹوگرافر پیج سے ایک جوڑے کی ویڈیو سامنے آئی ہے کہ جس میں انہیں مایوں کی رسم کے لئے سجی سنوری کسی قیمتی گاڑی میں آنے کے بجائے گدھا گاڑی پر انٹری دیتے دیکھا گیا ہے ۔ اس دوران دُلہا رسی پکڑے گدھے کو چلاتا ہوا آیا جبکہ اس کے برابر میں بیٹھی دُلہن بھی ان لمحات کو انجوائے کرتی رہی ۔ گدھا گاڑی کو بھی مایوں کی مناسبت سے کسی قیمتی گاڑی کی طرح پیلے پھولوں سے سجایا گیا تھا ۔ اس حوالے سے فوٹوگرافرز پیج نے بتایا کہ شادی کی تقریبات کیلئے منفرد انٹری دُلہا کی خواہش تھی جس کیلئے گدھا گاڑی کا انتخاب کیا گیا تھا اور اس خواہش کی ایک وجہ پٹرول کا مہنگا ہونا بھی ہوسکتا ہے ۔ دُلہا دُلہن کی اس دلچسپ انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خب وائرل ہے کہ جس پر صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں ۔