پی ٹی آئی کے کارکنان اور انتظامیہ کے درمیان جھگڑا
09:04 AM, 28 Feb, 2023
لاہور میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے سیکیورٹی بیریئرز ہٹانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنوں اور انتظامیہ میں جھگڑا ہوگیا ۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے انتظامیہ کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسا دیے ۔ ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک سے ٹینٹ اکھاڑ دیے اور پی ٹی آئی کے بینرز بھی اتار دیے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے کرسیاں اٹھا کر کارپوریشن کے ٹرک میں ڈال دیں اور زمان پارک میں لگے پینا فلیکس بھی اتار دیے گئے۔