کینیڈا نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی
11:41 AM, 28 Feb, 2023
کینیڈا نے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے استعمال سے پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لیے ناقابل قبول خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ چیف انفارمیشن آفیسر کے جائزے کے بعد کیا گیا۔ ادھر ترجمان ٹک ٹاک کی جانب سے کینیڈا کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا میں وائٹ ہاؤس نے ٹک ٹاک پر پابندی کے نفاذ کیلئے وفاقی ایجنسیوں کو 30 دن کا وقت دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری ایجنسیوں کے پاس وفاقی آلات اور سسٹمز سے ٹک ٹاک کو حذف کرنے کے لیے 30 دن کا وقت ہے۔ قبل ازیں یورپی کمیشن بھی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر چکا ہے۔