صدر کا کےپی میں انتخابات کی تاریخ کی ایڈوائس واپس لینے کا فیصلہ

04:26 PM, 28 Feb, 2023

احمد علی
اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کی ایڈوائس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر مملکت کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا کہ صدر نے کے پی الیکشن کی تاریخ دیکر آئینی اختیار سے تجاوز کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیں گے۔ صدر کا کہنا ہے کہ کےپی میں گورنر نے اسمبلی تحلیل کی تو صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینا بھی گورنر ہی کا اختیار ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب تک صدر نے کےپی کی حد تک ایڈوائس واپس کیوں نہیں لی؟ وکیل نے جواب دیا کہ صدر مملکت جلد ایڈوائس واپس لیں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا صدر تسلیم کرتے ہیں کہ کےپی الیکشن کے لئے انہیں تاریخ نہیں دینی چاہیے تھی، پنجاب میں صدر کو اختیار تھا، خیبرپختونخوا میں نہیں۔
مزیدخبریں