ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران چیف آف جنرل سٹاف، جنرل فیصل بن حمید الروئلی، کمانڈر رائل سعودی ایئر فورسز لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے، خاص طور پر مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون کے ذریعے دونوں فضائی قوتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔
دورے کے دوران سربراہ فضائیہ کو چیف آف جنرل سٹاف، سعودی مسلح افواج نے کنگ عبدالعزیز برائٹ آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا۔