وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیرِاعلیٰ ہاؤس آمد، گارڈ آف آنرپیش

10:26 AM, 28 Feb, 2024

ویب ڈیسک: نئے منتخب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج صبح 7 بج کر 45 منٹ پر کراچی میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔

 تفصیلات  کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ  کو پولیس کےچاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

جس کے بعد انہوں نے اپنے فرائضِ منصبی کا آغاز کر دیا، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم اور آئی جی سندھ رفعت مختار سے الگ الگ ملاقات بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنےتیسرے ٹینیور کے پہلےدن آج امن وامان کے پہلےاجلاس کی صدارت کررہےہیں۔

واضح رہے کہ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف اُٹھایا ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا، تقریبِ حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مختلف ممالک کے سفارت کار اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

مزیدخبریں