شمالی وزیرستان: تحصیل میر علی میں طلباء کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن

12:22 PM, 28 Feb, 2024

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں طلباء نے پاک فوج کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا ہے۔ 

اس دن کا مقصد شمالی وزیرستان کے طلباء کو پاک فوج کی روز مرہ کی مصروفیات ,جدید ساز و سامان کے متعلق معلومات اور قیام امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے اگاہی فراہم کرنا تھا۔

طلباء فوجی ساز و سامان دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے اور پاک فوج میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا۔ طلباء کی تفریح کے لیے مختلف کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر طلباء نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی پاک فوج کے ساتھ یادگار دن گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا

مزیدخبریں