رینجرز، اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی، 21 ایکڑ پر کاشت بھنگ کی فصل تلف

12:35 PM, 28 Feb, 2024

ویب ڈیسک: رینجرز کی اوراینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اندرون سندھ میں کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوٹھ باجک، تھانہ غائبی ڈیرو میں21 ایکڑ زمین پرکاشت کی گئی بھنگ کی فصل کو تلف کر دیا گیا۔ 

ترجمان رینجرز کے مطابق اطلاع ملی کہ تھانہ غائبی ڈیرو کی حدود میں  جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بڑے پیمانے پر بھنگ کی کاشت کی جا رہی ہے۔ رینجرز اور اے این ایف کے مشترکہ آپریشن میں 24فروری سے اب تک مجموعی طور پر 74ایکڑ زمین پر کاشت کی گئی افیوم کو تلف کیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں