پیپلزپارٹی آئینی عہدوں تک محدود،ن لیگ کی مکمل حمایت کا اعلان

01:48 PM, 28 Feb, 2024

ویب ڈیسک:وفاق میں مرکزی حکومت کے قیام کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کئی امور پر مشاورت مکمل،ابتدائی مرحلے میں پیپلز پارٹی آئینی عہدوں تک رہے گی، ن لیگ کی مکمل حمایت کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کا نام موسٹ فیورٹ ہے،وزارت داخلہ، دفاع اور خارجہ مسلم لیگ اپنے پاس رکھے گی،وزارت اطلاعات کا قلمدان بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ن لیگ امیدوار دے گی، شہلہ رضا، شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کے ناموں پر مشاورت کی جارہی ہے،وزارت دفاع کے لیے خواجہ آصف اور داخلہ کیلئے احسن اقبال مضبوط امیدوار ہیں جبکہ وزارت اطلاعات کے لیے عطا تارڑ مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے لیے اسحاق ڈار مضبوط امیدوار اور بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے لیے چیئرمین سینٹ صادق سجرانی مضبوط امیدوار جبکہ گورنر پنجاب کے لیے قمر زمان کائرہ، مخدوم احمد محمود متوقع امیدوار  ہیں۔

مزیدخبریں