حکومت سازی میں تعاون: ایم کیو ایم کا 3 کی بجائے 6 وزارتوں کا مطالبہ

02:47 PM, 28 Feb, 2024

ویب ڈیسک: وفاق میں حکومت سازی کے سلسلہ میں گٹھ جوڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں اتحادی جماعتیں اپنے مطالبات ن لیگ کے سامنے رکھ رہی ہیں۔ وہیں ایم کیو ایم نے بھی اپنے مطالبات منوانے کی ٹھان لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے تین کی بجائے چھ وزارتیں مانگ لیں۔ ایم کیو ایم نے وزارت مواصلات،پورٹس اینڈ شپنگ اور ہاؤسنگ کی وزارت کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت چھ وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے بھی معاشی حالات کی بہتری کےلئے تجویز دے دی۔ پیپلز پارٹی نے وزیر خزانہ کے ساتھ آٹھ رکنی معاشی ماہرین کی کمیٹی کی تجویز دی ہے۔ پیپلز پارٹی کی تجویر کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

بتایا گیا ہے کہ معاشی ترقی کےلئے مختلف شعبوں کے ماہرین وزیر خزانہ کے ساتھ مل کام کریں گے۔

مزیدخبریں