مخصوص نشستوں کی تقسیم سےعوامی مینڈیٹ لوٹنےکاریاستی منصوبہ،پی ٹی آئی کاالزام

03:36 PM, 28 Feb, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن کمیشن کی سہولت کاری کے ذریعے خصوصی نشتیں بانٹنے کے ناقابلِ قبول منصوبے بنا رہے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے عمل کو عوامی مینڈیٹ لوٹنے کے ریاستی منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دستور کا آرٹیکل 51 مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بنیادی اصولوں کو بیان کرتا ہے اور یہ نشستیں جنرل سیٹوں کے تناسب سے ہی تقسیم ہونا ہیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق سنّی اتحاد کونسل مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارلیمانی جماعت ہے اور اسے مخصوص نشستوں کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فارم 47 کے ذریعے چھینی گئی قومی و پنجاب اسمبلی کی نشستیں واپس لیں گے اور مخصوص نشستوں کی غیرآئینی بندربانٹ کی بھی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

مزیدخبریں