نواز شریف کا قومی اسمبلی آمد پر پرتپاک استقبال، “خواہش ہے ہر اسمبلی اپنی مدت پوری کرے”

03:50 PM, 28 Feb, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف قومی اسمبلی پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ خواہش ہے ہر اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اور ہر سینیٹ بھی اپنی مدت پوری کرے۔ انہوں نے وزیراعظم کے مدت پوری کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ یہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی۔ معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں۔ تاہم سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں ہے۔ انشاءاللہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہوگا۔

دریں اثناء مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ لیگی قائدین اور سینئر رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کے چیمبر میں موجود ہیں۔  

ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کمیٹی روم نمبر 2 میں پہنچ گئے۔ حمزہ شہباز،  خواجہ آصف اور دیگر ارکان بھی پارلیمنٹ ہاوس میں موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی میں میاں شہباز شریف کا نام وزیراعظم کے طور پر پیش کردیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا۔ 

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے میاں شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کی پر زور انداز میں منظوری دیدی ۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے ڈیسک بجا کر بھرپور انداز میں فیصلے کی منظوری دیدی۔

مزیدخبریں