قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب

06:19 PM, 28 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   قومی اسمبلی کا   اجلاس کل صبح دس بجے طلب  کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی  کااجلاس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے طلب کرلیا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس آرٹیکل 91 کی سب کلاز 2 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شام 5 بجے تک صدر مملکت کے احکامات کا انتظار کیا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس صدر کی جانب سے طلب نہ کیے جانے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے طلب  کیا۔ 

مزیدخبریں