روڈ پر کار  کے طالبات کو  روندنے کا معاملہ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او میاں چنوں پہنچ گئے

06:22 PM, 28 Feb, 2024

 ویب ڈیسک: گرلز ماڈل سکول میاں چنوں روڈ پر کار  کے طالبات کو  روندنے کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او میاں چنوں پہنچ گئے.

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈی پی او رانا عمر فاروق میاں چنوں پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا طالبہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔  

انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 2 زخمی  طالبات کے علاج معالجہ کا جائزہ بھی لیا ساتھ ہی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی  جاری کی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق فوری کاروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور علی افضل کو حراست میں لے لیا گیا ہے، کار ڈرائیور کی تیز رفتاری سے 1 طالبہ جاں بحق اور 2 طالبہ زخمی ہوئیں۔  

ڈی پی او رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں