مریم نواز نے اپنے چہرے کی سرجرحی نہیں کروائی، عفت عمر کا دعویٰ

07:23 PM, 28 Feb, 2024

 ویب ڈیسک: عفت عمر نے ان افواہوں کے خلاف گواہی دی کہ مریم نواز نے اپنے چہرے کی سرجرحی نہیں کروائی ہے۔ 

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ، جس میں اینکر نے ان سے ایک سوال پوچھا کہ پاکستان میں پولیٹیکس میں سب سے خوبصورت خاتون کون ہیں؟  

سوال کے جواب اداکارہ نے کہا کہ مریم نواز شریف ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ 

اینکر نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف نے سرجری کروائی ہے؟   عفت عمر نے کہا کہ خدا کے لئے سرجری والا چہرہ پتہ چل جاتا ہے، ہاں وہ اپنا خیال رکھتی ہوں گی ۔ ہاں اچھی کریمیں لگاتی ہوں گی اور ہر عورت لگاتی ہے۔ لیکن سرجری نہیں کروائی۔ 

عفت عمر نے اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا کہ وہ انہیں ​​ کالج کے زمانے سے جانتی ہیں ہم ایک ہی کالج میں تھے اور ان کو میں نے تب سے دیکھا ہے ان کے منہ سے لائٹیں نکلتیں تھیں اتنی پیاری تھیں وہ, بس  کچھ زائد الوزن تھیں۔

مزیدخبریں