اگلے ڈیڑھ ، دو سال مشکل ہونگے،ہم نے پاکستان کو مشکلوں سے نکالنا ہے، نواز شریف

08:49 PM, 28 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف  کا کہنا ہے کہ  اگلے ڈیڑھ، دو سال مشکل ہوں گے، ہم نے پاکستان کو مشکلوں اور مصیبتوں سے نکالنا ہے۔

نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  نو منتخب ارکان اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بھرپور مقابلے کے بعد آپ یہاں پہنچے ہیں۔  ہمارا پہلا دور بھی اچھا تھا، بڑے منصوبے شروع کیے، دوسرے دور میں دو تہائی اکثریت سے جیت کر آئے تھے۔  تیسرے دور کے بعد ہمارے پارٹی پر ظلم ہوئے، ہمیں سسلین مافیا کہا گیا، نقصان ن لیگ اور نواز شریف کو نہیں ملک کو پہنچایا گیا۔

انہوں نے  کہا کہ  کچھ ایسے لوگ ہیں جن کی ذہنیت کی آج تک مجھے سمجھ نہیں آئی، سیاست ضرور کریں لیکن پاکستان اور نظام کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

ن لیگی قائد نے کہا کہ   جب ہماری پارٹی 2013 میں جیتی تھی اس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے گھر گیا تھا، میں بنی گالہ گیا اور طے کیا ہم اکٹھے چلیں گے۔  اس سے قبل 2013 کی الیکشن مہم میں بانی پی ٹی آئی گرکرزخمی ہوئے تھےتو میں ان کی عیادت کےلیے گیا تھا۔

نامزد وزیر اعظم شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے راجہ خرم نواز نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے، بیرسٹر عقیل ملک آزاد حیثیت سے لڑے اور ن لیگ میں شامل ہوئے، آزاد امیدوار غیر مشروط طور پر ن لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔  ہماری قومی اسمبلی میں عددی قوت 104 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   2017 میں نواز شریف نے شب و روز محنت سے بجلی کے اندھیر ختم کیے۔ 2017 میں نواز شریف نے بتادیا تھا 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے۔   نواز شریف نے چاروں صوبوں کو موٹرویز سے منسلک کیا۔   نواز شریف نے کراچی میں امن و مان قائم کیا،  لوگ جھولیاں اٹھا کر دعا دیتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف ملک میں سی پیک کے منصوبے لیکر آئے۔  دیامر بھاشا ڈیم کے سلسلے میں زمین خریدنے کےلیے فنڈز نوازشریف نے جاری کیے۔

مزیدخبریں