صدارتی انتخاب: الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ  افسران  کا تقرر کردیا

10:05 PM, 28 Feb, 2024

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران کا تقرر کردیا۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں ، پنجاب اسمبلی کیلئے ممبر نثار درانی پریذائیڈنگ افسر مقرر کردیے گئے۔

سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر ہوں گے، خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر جبکہ  بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کردیے گئے ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پریذائیڈنگ افسران صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے، پریذائیڈنگ آفیسرز صدارتی الیکشن کیلئے متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

مزیدخبریں