ویب ڈیسک: پاکستان سے پولیو وائرس کے کیسز کا سلسلہ نہ تھم سکا،مزید 2 پولیو وائرس کے کیس رپورٹ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل پولیو لیبارٹری نے سندھ اور پنجاب سے مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق کر دی۔
منڈی بہاوالدین سے پنجاب کا پہلا کیس رپورٹ ہوا،منڈی بہاوالدین سے 8 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔منڈی بہاوالدین میں 12 سال بعد پولیو کا کیس رپورٹ ہوا۔
دوسرا پولیو کا کیس سندھ کے شہر قمبر سے رپورٹ ہوا، قمبر سے 3 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قمبر شہر سے پولیو وائرس کا کیس 5 سال کے بعد رپورٹ ہوا۔
پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 5 تک جا پہنچی ہے۔