اسرائیلی ہٹ دھرمی ،غزہ امن معاہدہ خطرے میں، حماس کیلئے کوئی جگہ نہیں، امریکا

12:56 PM, 28 Feb, 2025

ویب ڈیسک : قاہرہ میں حماس سے  مذاکرات سے قبل اسرائیل  کا فلاڈیلفیا راہداری خالی نہ کرنے کادھماکا خیز اعلان ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی وٹیکوف نے کہا ہے غزہ یا اردن میں حماس کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

اسرائیل کا صلاح الدین ایوبی ( فلاڈیلفیا) راہداری خالی نہ کرنے کا اعلان

اسرائیل کے ایک عہدے دار کے اعلان کے مطابق ان کا ملک فلاڈلفیا کی تزویراتی راہ داری (صلاح الدین راہ داری) سے اپنی فوجیں نہیں ہٹائے گا جب کہ  یہ انخلا فائر بندی معاہدے  کی اہم شرط ہے۔ اس اعلان سے مصر میں جاری حالیہ مذاکرات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

" اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی معاہدے میں ایک شق ہے جس  کے تحت 50روز کے اندر یعنی نو مارچ تک فلاڈلفیا راہ داری سے اسرائیلی فوج کا انخلا مکمل کیا جانا تھا ۔

  قاہرہ  میں اعلی سطحی مذاکرات

 یادرہے اس وقت امن معاہدے کےاگلے مرحلے کے لئے   اسرائیل، قطر اور امریکا کے نمائندوں نے قاہرہ میں تفصیلی بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔اس دوران میں کوشش کی جا رہی ہے کہ متفقہ مفاہمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےایلچی نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں غزہ اور غرب اردن میں حماس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ان 

مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے مزید کہا کہ غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے تک پہنچنا ایک ایسی کامیابی ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بغیر نہیں ہو سکتی تھی۔

اسرائیل میں کار سوار نے فوجیوں کو روند ڈالا

اسرائیل کے شہر حیفہ میں ایک کار نے کئی راہگیروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے ملزم کو جو کہ ایک 24 سالہ فلسطینی نوجوان ہے کو حیفہ شہر کے جنوب میں کرکور سے گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے پہلے بس اسٹیشن پر کئی لوگوں کو کچل دیا اور پھر دوسرے لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا

غزہ میں 19 جنوری سے یکم مارچ تک مکمل جنگ بندی ہے۔ اس دوران حماس 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل اپنے ایک یرغمالی کے بدلے روزانہ 33 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ ہر اسرائیلی خاتون فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

 بیت المقدس میں رمضان المبارک  کے دوران پابندیاں نافذ رہیں گی ، اسرائیل

اسرائیل نے  کہا  ہےمقدس ماہِ رمضان کے دوران یروشلم کے قدیم شہر میں واقع مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں "حفاظت کی غرض سے پابندیاں" نافذ کرے گا۔

مشرقی یروشلم میں واقع اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجدِ اقصیٰ میں رمضان المبارک کے دوران لاکھوں فلسطینی نماز ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔ یہ مقدس شہر کا ایک حصہ ہے جس پر اسرائیل نے قبضہ اور اس کا الحاق کر رکھا ہے۔

اس سال اتفاق سے ماہِ رمضان غزہ میں ایک نازک جنگ بندی کے موقع پر آیا ہے جس سے ایک تباہ کن جنگ کے بعد بہت حد تک لڑائی رکی ہوئی ہے۔ اس سے فلسطینی علاقے میں دسیوں ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کو ایک آن لائن بریفنگ میں بتایا، "عوامی تحفظ کے لیے معمول کی پابندیاں اسی طرح نافذ ہوں گی جیسے ہر سال ہوتی رہی ہیں۔"

 یادرہےصرف 55 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں اور 50 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو "سکیورٹی وجوہات کی بناء پر" مسجد کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت  ہے۔

لبنان میں اسرائیل کا ڈرون حملہ ، حزب اللہ کے 2 ارکان شہید

شرقی لبنان میں ہرمل کے علاقے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے دو ارکان جاں بحق ہوگئے ہیں۔  ڈرون حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں حزب اللہ کارکن مہدی شاہین سوار تھا۔ دریں اثنا لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے ریڈ کراس کے قریب ایک سائیڈ روڈ پر دو میزائلوں سے ایک "پک اپ" کو نشانہ بنایا۔

بعد ازاں ایک اسرائیلی ڈرون نے اسی علاقے پر اس وقت حملہ کیا جب شہری اس جگہ جمع تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں لوگ زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں