ڈی ایس پی پروموشن نوویں ایڈوانس کورس کے نتاٸج کا اعلان

07:05 AM, 28 Jan, 2021

احمد علی

لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب پولیس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پرترقی کے لیے ہونے والے نویں ایڈوانس کلاس کورس کے نتاٸج کا اعلان کردیا گیا۔

مراسلے کے مطابق امتحان میں شرکت کرنے والے 67 افسران کامیاب قرار پاٸے،5 افسران ایک اور دو مضامین میں فیل ہوگٸے، 3 افسران مکمل کورس میں فیل ہوٸے ایک افسر بیماری کے باعث کورس سے واپس أگٸے، کورس15 ستمبر 2020 سے 15 جنوری 2021 تک چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں ہوا، نویں ایڈوانس کلاس کورس میں کامیابی کا تناسب 85 فیصد رہا۔

مراسلے کے مطابق 1000 نمبرز میں سے 744 نمبر حاصل کر کے ساہیوال کے انسپکٹر اسرار حسین اویسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ساہیوال کے ہی انسپکٹر افضال احمد نے 735 نمبر حاصل کرکے دوسری ہوزیشن حاصل کی، انسداددہشت گردی فورس پنجاب کے انسپکٹرناصر محمود نے 730 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایڈوانس کلاس کورس میں ایک دو مضامیں فیل ہونے والے انسپکٹرز میں مقصود خاناحماد حسن اور رضا ذاکر، شفیق احمد فیصل آباد اور انسپکٹر محمد حنیف راہی ریلوے پولیس پاکستان شامل ہیں، ایڈوانس کلاس کورس کے تمام مضامین میں فیل ہونے والے انسپکٹرز میں مشتاق احمد ریلوے پولیس پاکستان، مجاہد حسین لاہور پولیس اور رشید احمد خانیوال شامل ہیں جبکہ انسپکٹر سید جاوید حسین ملتان بیماری کے باعث کورس سے واپس آگٸے۔

ایڈوانس کلاس میں نمایاں نمبرز حاصل کرکے کامیاب ہونے والے انسپکٹرز میں مجاہد حسین اینٹی کرپشن 726(ملتان) محمد ندیم اقبال 721(ساہیوال)، نوید اعظم682 (لاہور ریجن)، منصور الہٰی 671(پی ٹی سی لاہور)، محمد سرور 634، عاطف عمران 633، طاہر محمود 629، میاں انجم توقیر 623، محمد امین بٹ 606، ابرار احمد 600(ساہیوال)، قیوم ناصر چٹھہ 591(لاہور)، غضنفر علی 585(بہاولنگر ریجن)، محمد اکرم 580(رحیم یار خان)، محمد شفقت لون 565،عبدالجنیدخان 562، محمد جاوید 513(لاہور) اور محمد سلیم 507 (بہاولپور) سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایڈوانس کلاس کورس کے ایک اوردو مضامین میں فیل ہونے والے أٸندہ ہونے والے ایڈوانس کلاس کورس کے فاٸنل امتحان میں مذکورہ مضامین کے امتحان دے سکیں گے۔

مزیدخبریں