لاہور( پبلک نیوز) ذرائع محکمہ اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ کمشنر آفس کے اے سی جنرل مشتاق ٹوانہ کے سکینڈل میں ملوث ہونے کےشواہد مل گئے۔
ذرائع محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اے سی جنرل مشتاق ٹوانہ بھی پی پی ایس سی پرچوں کیلئے گاہک بھجوانے والوں میں شامل ہیں، اے سی جنرل مشتاق ٹوانہ چار ماہ کی چھٹی لے کر روپوش ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے اے سی جنرل مشتاق ٹوانہ سے متعلق شواہد ملنے پر کمشنر لاہوراور سیکرٹری سروسز کو مراسلہ لکھ دیا، اینٹی کرپشن نے اے سی جنرل مشتاق ٹوانہ کوشامل تفتیش کرنے کیلئے کمشنر لاہور کو مراسلہ لکھا۔