مذبح خانوں میں حفظان صحت کے اصولوں کیخلاف ورزی پر وزیراعظم کا ایکشن

08:50 AM, 28 Jan, 2021

احمد علی

پبک نیوز: وزیراعظم پاکستان اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذبح خانوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران مذبح خانوں میں صفائی ستھرائی اور حلال گوشت کی فروختگی کو یقینی بنائیں، زائد المیعاد، ناقص و غیر محفوظ گوشت کھانے سے مختلف بیماریاں پھیلتی ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں، انتظامیہ زائدالمیعاد، سڑا ہوا اور غیر محفوظ گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کریں۔

مزیدخبریں