پولیس کی اسمگل شدہ چھالیہ سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

09:26 AM, 28 Jan, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) پولیس کی اسمگل شدہ چھالیہ سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی، کلفٹن پولیس نے منشیات اسملنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ کا کہنا تھا کہ کار کی تلاشی کے دوران 34 کلو 500 گرام چرس برآمد کرکے ڈیلر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نصیر کلفٹن میں منشیات سپلائی میں ملوث ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم منشیات فروشی کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، ملزم کی گرفتار کیلئے ایس پی کلفٹن نےخصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

مزیدخبریں