بلال سعید اور ازابیل کیف کا گانا ریلیز کرنے کی تیاریاں
04:44 AM, 28 Jan, 2022
لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور گلوکار بلال سعید بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کے ساتھ مداحوں کیلئے کچھ نیا پیش کرنے جا رہے ہیں۔ ہر کسی کو ان کے گانے کی ویڈیو کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ازابیل اپنی بہن کی طرح رقص میں خاص مہارت رکھتی ہیں۔ انہوں نے گذشتہ سال 2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ ٹائم ٹو ڈانس ‘سمیت کئی موویز اور میوزک منصوبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔ گلوکار بلال سعید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے گانے کی ویڈیو کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو بتایا کہ اس میں پہلی بار ان کیساتھ کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل نظر آئیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر جدائیاں کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔ خیال رہے کہ یہ گانا بلال سعید اور انگلینڈ کے پنجابی گلوکار ایزو کی تیار کیا ہے، جسے گذشتہ سال 14 اکتوبر کو ریلیز کیا جا گیا تھا۔ اس گانے کا میوزک ایزو نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کے بلال سعید پرنس دی آرٹسٹ سنگھ اور ایزو نے خود لکھے ہیں۔ یوٹیوب پر اس گانے کو پسند کیا جا رہا ہے۔ اب تک لاکھوں افراد اس کو سن چکے ہیں۔ ازابیل کیف نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس میوزک ویڈیو کی تفصیلات اپنے مداحوں کو بتائی ہیں۔