اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

05:58 AM, 28 Jan, 2022

Rana Shahzad
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56 اعشاریہ 3 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر 2021ء تک کی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 447 اعشاریہ 3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 286 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ دسمبر 2021ء میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 74 اعشاریہ 6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو دسمبر 2020ء کے مقابلہ میں 33 اعشاریہ 21 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2020ء میں اٹلی سے ترسیلات زر کا حجم 56 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کیلئے سہولیات، اقدامات اورترغیبات کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں گیارہ اعشاریہ 3 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزیدخبریں