سیب کے چھلکے اتار کر کھانا چاہیے یا نہیں؟

06:39 AM, 28 Jan, 2022

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) بہت سے لوگ بغیر چھلکے کے سیب کھاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سیب کو چھیل کر نہیں کھانا چاہیے۔ سیب کے چھلکے میں ایسے بہت سے غذائی اجزاء موجود ہیں جو صحت کے مسائل کو دور کرتے ہیں۔ سیب کو چھلکے کے ساتھ کھانا زیادہ فائدہ مند ہے۔ سیب میں پروٹین، چکنائی، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم، آئرن، شوگر، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، سوڈیم، زنک، وٹامن سی، وٹامن بی 6، وٹامن اے اور وٹامن ای جیسے بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ ان تمام چیزوں کا فائدہ آپ کو اسی وقت ملے گا جب آپ اسے چھلکے کے ساتھ کھائیں گے۔ دودھ کے ساتھ سیب کا استعمال صحت کے لئے بہت سے فائدے دیتا ہے۔ ناشتے میں سیب کو دودھ کے ساتھ کھائیں۔ اس سے پیٹ سے متعلق مسائل دور ہو جائیں گے۔ اگر آپ سیب کے غذائی اجزاء سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو سیب کو خالی پیٹ کھائیں۔ رات کو سیب نہ کھائیں۔ سیب کے اندر کیفین پائی جاتی ہے۔ اس سے نیند پر منفی اثر پڑتا ہے۔ دن میں ایک سیب یا آدھا سیب کھائیں۔ اس سے زیادہ نہیں۔ سیب کا زیادہ استعمال گلے، زبان، ہونٹوں اور چہرے پر سوجن کا سبب بن سکتا ہے۔ سیب کو دھوئے بغیر نہ کھائیں۔ بعض اوقات سیب کو چمکانے کے لیے بلیچ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں جب آپ سیب کو دھوئے بغیر کھاتے ہیں تو یہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ سیب کو نیم گرم پانی میں 30 منٹ تک بھگو دیں۔ اس سے اس کی نجاست دور ہو جائے گی۔
مزیدخبریں