’شریف برادران کےعلاوہ بھی پارٹی میں وزارت عظمیٰ کےامیدوار ہیں‘

10:21 AM, 28 Jan, 2022

احمد علی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کےعلاوہ بھی پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار موجود ہیں. نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتےہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ وزارت عظمیٰ کے لیےنواز شریف اور شہباز شریف کا میرٹ بنتا ہے تو دیگر سینئر رہنماؤں کیلئے ڈاکٹر نے پرہیز تو نہیں لکھا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم بننے سے10 مرتبہ انکار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی چاہتے ہیں اسپیکر(چودھری پرویز الہی ) کو وزیراعلی بنادیں، چودھری پرویز الہی تو وزیراعلیٰ بننے کیلئے تیار ہیں لیکن یہ ہمیں زیب نہیں دیتا۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ عدم اعتماد کیلئےنمبرپورے نہیں ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف اوراس کے اتحادی بائیس تئیس اراکین پارلیمنٹ رابطےمیں ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے رابطےکرنے والے ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا سڑکوں پر آنے کا بیان اپوزیشن کیلئے نہیں ہے،عمران خان کوشک ہےکہ جن لوگوں نےان کومسلط کیا ہے وہ ہی ان کونکالناچاہتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ آرمی چیف کی توسیع کافیصلہ وزیراعظم ہاؤس کرےگا.
مزیدخبریں