پٹرولیم قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

11:47 AM, 28 Jan, 2022

احمد علی
ملک میں اگلے ماہ کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر دیکھی گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخ 1.5 ڈالر اضافے سے 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مزیدخبریں