ویب ڈیسک: صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹرمراد راس نے لاہور اور راولپنڈی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے پیٍغام میں مراد راس کا کہنا تھا کہ لاہور اور راولپنڈی کے تمام اسکولوں سے متعلق 19 جنوری کو جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن میں 15 فروری 2022 تک مزید توسیع کی جا ری ہے.
ان کا کہنا تھا کہ تمام شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ واضح رہے کہ 19 جنوری کو اعلان کیا گیا تھا کہ پہلی سے چھٹی جماعت تک پچاس فیصد طلبا کو اسکول بلایا جائےگا، جبکہ ساتویں سے بارہویں جماعت تک تمام کلاسز سابقہ شیڈول کے مطابق ہوں گی۔
اس فیصلے کا اطلاق 15 فروری 2022 تک لاہور اور راولپنڈی میں ہو گا.