اسرائیل کی   جنوبی لبنان پر حملے کی تیاری،  خطے میں کشیدگی بڑھنے کے امکان

09:59 AM, 28 Jan, 2024

notype

لبنانی نیوز ایجنسی  کے ذرائع کے مطابق  عرب انٹیلی جنس نے حزب اللہ کو لبنان میں ممکنہ اسرائیلی کارروائی سے خبردار کیا ہے۔

لبنانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ  بڑی عالمی طاقتوں کی طرف سے اکٹھی کی گئی حالیہ انٹیلی جنس اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر لبنان کے خلاف جنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایل بی سی آئی نے ذرائع سے یہ انکشاف کیا ہے کہ ایک نامعلوم عرب ملک نے حزب اللہ کو خفیہ معلومات فراہم کی ہیں۔ یہ معلومات تل ابیب کے لبنان کے اندر ایک اہم فوجی آپریشن شروع کرنے کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتی ہے، جس سے خطے میں ممکنہ طور پر کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ  اگر سفارتی کوششیں  کامیاب نہیں ہوتی تو اسرائیل  جنوبی لبنان پر حملہ کر دے گا ۔اسرائیلی فوج   حزب اللہ کو دریائے لیطانی سے دور ہٹانے کی کوشش کرے گی ۔

خیال رہے کہ   حزب اللہ نےتقریبا ایک ماہ   قبل جنگ بندی کو مسترد کر دیا تھا اور وہ باقاعدگی سے شمالی اسرائیل میں صیہونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ  کے ان آپریشن میں مزید شدت اور تیزی آگئی ہے۔

مزیدخبریں