لیسکو  کا مختلف دیہات میں آپریشن ، بجلی چوری میں ملوث10ملزمان گرفتار 

03:54 PM, 28 Jan, 2024

notype

لاہور: لیسکو کی جانب سے  مختلف دیہات میں آپریشن  کرتے ہوئے   بجلی چوری میں ملوث10ملزمان گرفتار  کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایکسیئن شالیمار کی زیر نگرانی ایس ڈی او صحافی کالونی نے علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا،   دوران آپریشن مانڈیا والا، منہالا اور کوٹ دونی چن کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی لائنوں اور میٹروں کو چیک کیا گیا۔

چیکنگ کے دوران 10ملزمان بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے،  تمام ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر کردی گئیں  ہیں جبکہ   ملزمان کو ڈٹیکشن بل چارج کرنے کے لیے محکمانہ کارروائی جاری ہیں۔

مزیدخبریں