ایف سی کی بلوچستان، سندھ سرحد پر انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی

08:08 PM, 28 Jan, 2024

ویب ڈیسک: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان اور سندھ کی سرحد کے قریب انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ بلوچستان سے سندھ کی جانب غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔

اسمگلرز 10 ٹرکوں میں تقریبا 379000 لیٹرز ایرانی ڈیزل سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جسے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں