لیاقت باغ کا جلسہ ناکام ہونے پر ن لیگ کی مرکزی قیادت برہم

08:26 PM, 28 Jan, 2024

ویب ڈیسک: لیاقت باغ راولپنڈی کا جلسہ ناکام ہونے پر ن لیگ کی مرکزی قیادت برہم ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے راولپنڈی سے تمام امیدوار لیاقت باغ ہی نہ بھر سکے۔ تین سے چار ہزار افراد کے اجتماع کو جلسہ کا نام دیا گیا۔ 

ذرائع ن لیگ کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے جلسے سے خطاب کے بعد چوہدری تنویر کے گھر سب کو بلا لیا۔ شہباز شریف مقامی قیادت پر برس پڑے اور کہا کہ اگر ایسے ہی آپ لوگوں نے الیکشن لڑنا ہے تو پھر پنڈی سے ن لیگ کو ایک بھی نشست نہیں ملنی۔ 

مقامی قیادت نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات اور ٹکٹوں کی تقیسم کی وجہ سے پنڈی جلسہ کامیاب نہ ہوا۔ جن کو ٹکٹ نہیں ملے انہوں نے خود اور کارکنوں کو جلسے میں نہیں آنے دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے تمام وضاحتیں مسترد کردیں حنیف عباسی سمیت سب پر برس پڑے اور کہا کہ جب پارٹی قیادت نے ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ کرلیا تو اب اختلاف کی گنجائش نہیں۔

شہباز شریف نے خبردار کردیا کہ فوری اختلاف ختم کریں ہمارے حریف اتنے مضبوط نہیں کہ جیت سکیں مگر اگر  آپ ایسے تقیسم رہے تو وہ جیت جائیں گے۔

مزیدخبریں