پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 28جولائی 2021
09:59 AM, 28 Jul, 2021
مون سون بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی زیادہ ہونے سے سیلابی ریلے کا خدشہ،قریبی آبادی کو محفوظ رہنے کی ہدایت، آج تین لاکھ کیوسک سے زیادہ کا ریلہ گزرنے کا امکان۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، سیکٹر ای الیون میں 330 ملی میٹر بارش ریکارڈ، پانی گھروں میں داخل ہو نے سے ماں اور بچہ جاں بحق ہو گئے،کئی گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں،نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنے سے طغیانی کا خطرہ، پاک فوج بھی مدد کے لئے پہنچ گئی۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،ای الیون اور ڈی 12 سمیت شہر کے 95 فیصد علاقے کی سڑکوں کو کلیئر کر دیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکٹر ای الیون میں سوسائٹی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی،جڑواں شہروں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم۔ پاکستان میں کورونا بے قابو،مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار 119 نئے کیس رپورٹ، مزید 44 افراد لقمہ اجل بن گئے،اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی، 56 ہزار 952 مریض زیرعلاج، 2 ہزار 898 کی حالت تشویشناک ہے۔ یکم اگست سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں، قائمقام سیکرٹری ایجوکیشن کی سربراہی میں اجلاس آج سہ پہر ہوگا،صوبائی سیکرٹریز ایجوکیشن بھی شریک ہوں گے، کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔