بنوں بورڈ کے تحت نقل سے پاک امتحانات کا پول کھل گیا

02:03 PM, 28 Jul, 2021

احمد علی
بنوں ( پبلک نیوز) نقل سے پاک امتحانات کا پول کھل گیا۔ بنوں بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل کی بھر مار۔ تفصیلات کے مطابق امتحانی پرچہ شروع ہونے کے کچھ ہی لمحوں بعد فوٹوسٹیٹ دکانوں کی زینت بن گیا۔ گزشتہ روز بھی بنوں بورڈ کے جماعت نہم کا پرچہ چند ہی لمحوں میں واٹس ایپ شیئر ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب تک پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں لگے کیمرے بھی نقل کا رجحان کم نہ کر سکے۔ اس طرح لیے جانے والے امتحانات لینے یا نہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں۔
مزیدخبریں