کوٹلی: پیرگلی کے قریب شاہراہ جموں پر لینڈ سلائیڈنگ، راستہ بند
02:16 PM, 28 Jul, 2021
کوٹلی ( پبلک نیوز) آزاد کشمیر میں پیرگلی کے مقام سے شاہراہ جموں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت کشمیر اور دیگر علاقوں میں مون سون بارشوں کا زور ہے۔ اسی دوران لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس سے چڑھوئی، کھوئیرٹہ، چوکی، سماہنی پونا، جنڈالہ و دیگر علاقوں کے مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ضروری سفر کے لیے متبادل راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔