وزیراعظم ایک بار پھر ٹیلی فون پر عوام سے بات کرنے کیلئے تیار
04:49 PM, 28 Jul, 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر عوام کے ساتھ ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنیں گے۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹویٹ پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ٹیلی فون پر براہِ راست گفتگو کی اگلی نشست یکم اگست کو اتوار کے دن سہ پہر کو ہو گی۔ سینیٹر فیصل جاوید کا اپنی ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو ٹیلی وژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان سے بات کرنے کے لیے 0519224900 پر رابطہ کیا جائے۔